Blog
Books
Search Hadith

اہل کتاب کے کھانے کا حکم

۔

۔ سیدنا ہلب طائی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا اور ایک آدمی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا تھا کہ ایک کھانا ایسا ہے، جس سے میں دل میں تنگی محسوس کرتا ہوں، دوسری روایت میں ہے: اس نے کہا: میں نے عیسائیوں کے کھانا کے متعلق آپ سے دریافت کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایسے کھانے کے بارے میں تیرے سینے میں کوئی شبہ پیدا نہیں ہونا چاہیے، جس میں عیسائیت سے مشابہت پیدا ہو۔
Haidth Number: 7325
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۳۲۵) تخریج: صحیح لغیرہ دون قصۃ مضارعۃ طعام النصرانیۃ، وھذا اسناد ضعیف، شریک بن عبد اللہ النخعی سییء الحفظ، وقد توبع، وقبیصۃ بن ھلب مجھول، أخرجہ الطبرانی: ۴۱۷، ۴۱۹، ۴۲۲(انظر: ۲۱۹۶۹)

Wazahat

فوائد:… آخری جملے کا مفہوم یہ ہے کہ جو چیزیں شریعت کی روشنی میں حلال ہیں، ان کو کسی وسوسے اور شبہے کی بنا پر نہیں چھوڑنا چاہیے، کیونکہ ایسا کرنا اہل نصرانیت کی روش تھی۔