Blog
Books
Search Hadith

گھریلو گدھے کے گوشت اور جلالہ کے گوشت کا بیان

۔

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے گھویلو گدھوں کے گوشت سے اور جلالہ جانور سے، اس پر سوار ہونے سے اور اس کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔
Haidth Number: 7335
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۳۳۵) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۳۸۱۱، والنسائی: ۷/ ۲۳۹ (انظر: ۷۰۳۹)

Wazahat

فوائد:… جلالہ اس جانور کو کہتے ہیں جو اس قدر نجاست اور غلاظت کھائے کہ وہ نجاست اس کے وجود میں رچ بس جائے اور اس سے باقاعدہ بد بو آنے لگے، اس کا معنی یہ ہو گا کہ اس جانور پر نجاست غالب آ گئی ہے اور ایسا جانور اس نجاست کی وجہ سے حرام ہو گا، اس کا پسینہ بھی ناپاک ہو جائے گا۔ اگر ایسا جانور بعد میں نجاست والی چیزیں کھانا چھوڑ دے اور اس کے جسم سے اس کے اثرات مکمل طور پر ختم ہو جائیں تو وہ حلال ہو گا، یعنی اصل مسئلہ نجاست کا ہے۔