Blog
Books
Search Hadith

زیادہ کھانے کی مذمت

۔

۔ سیدہ میمونہ بنت حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کافر سات انتڑیوں میں کھاتا ہے اور مومن ایک انتڑی میں کھاتا ہے۔
Haidth Number: 7377
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۳۷۷) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۵/ ۴۳۰، والطحاوی فی شرح مشکل الآثار : ۲۰۰۸ (انظر: ۲۶۸۴۵)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث ِ مبارکہ میں بسیارخوری اور زیادہ شکم پروری سے روکا گیا ہے۔ کم خوری سے جہاں اس حدیث کے ساتھ موافقت ہوتی ہے، وہاں صحت و توانائی بھی برقرار رہتی ہے۔ اگر تمام لوگ اس حدیث پر عمل کرنے پر متفق ہو جائیں تو حکماء و اطبّاء کا اتفاق ہے کہ بیماریاں خود بخود دم توڑ جائیں گی۔