Blog
Books
Search Hadith

جب کھانا پیش کر دیا جائے اور نماز کا وقت ہو تو کھانا پہلے کھانا

۔

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک کے سامنے شام کا کھانا رکھ دیا گیا ہو اور نماز کی اقامت ہو جائے تو وہ کھانے سے فارغ ہو کر ہی اٹھے۔
Haidth Number: 7384
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۳۸۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۷۳، ومسلم: ۵۵۹ (انظر: ۴۷۰۹)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث ِ مبارکہ سے یہ اندازہ لگانا آسان ہو جاتا ہے کہ نماز میں کس قدر دل جمعی اور توجہ کی ضرورت ہے، بشری کمزوری کو سامنے رکھتے ہوئے اور نماز کے اصل مقصود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ ایسی صورت میں پہلے کھانا کھا لینا چاہیے تاکہ اس سے فارغ ہوکر دل جمی کے ساتھ نماز کو ادا کیا جا سکے۔