Blog
Books
Search Hadith

دائیں ہاتھ سے کھانا اور پینا مستحب اور بائیں ہاتھ کے ساتھ مکروہ ہے

۔

۔ سیدہ حفصہ بنت عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان فرماتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ۔ (اے اللہ مجھے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔) یہ کلمات تین مرتبہ آپ کہتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دایاں ہاتھ کھانے پینے کے لیے تھا اور بایاں ہاتھ دیگر (کچھ) ضروریات کے لیے تھا۔
Haidth Number: 7404
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۴۰۴) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ حال سواء الخزاعی، أخرجہ ابوداود: ۵۰۴۵(انظر: ۲۶۴۶۵)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث ِ مبارکہ میں کھانے پینے کے آداب بیان کیے گئے ہیں، تمام احادیث اپنے مفہوم میں واضح ہیں، ساتھ ساتھ تبلیغ کا پہلو بھی اجاگر ہو رہا ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اصلاح کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے تھے۔