Blog
Books
Search Hadith

زمین پر گرے ہوئے لقمے کو اٹھانے، کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنے، پلیٹ کو صاف کرنے اور برتن کا کھانے والے کے لیے بخشش طلب کرنے کا بیان

۔

۔ سیدنا ابو ایوب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور عطاء سے مروی کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: خلال والے کتنے ہی اچھے ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا گیا وہ خلال والے کون ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو وضو اور کھانے میں خلال کرتے ہیں۔
Haidth Number: 7424
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۴۲۴) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، واصل الرقاشی و ابو سورۃ مجمع علی تضعیفھما، وابوسورۃ لا یعرف لہ سماع من ابی ایوب، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱/ ۱۲، وعبد بن حمید: ۱۲۷۱، والطبرانی فی فی الکبیر : ۴۰۶۱(انظر: ۲۳۵۲۷)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کا پہلا جملہ ثابت ہے، جیسا کہ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((حَبَّذَا الْمُتْخَلِّلُوْنَ مِنْ أُمَّتِی۔)) بہت خوب ہیں میری امت کے وہ لوگ، جو خلال کرتے ہیں۔ (معجم اوسط: ۱/۳۹ـ ، صحیحہ:۲۵۶۷)