Blog
Books
Search Hadith

کھانے کے بعد کی دعاؤں کا بیان

۔

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالی بندے پر اس بات سے راضی ہو جاتا ہے کہ وہ کوئی چیز کھائے یا کوئی مشروب پئے اور اس پر اللہ تعالی کی تعریف کر دے۔
Haidth Number: 7427
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۴۲۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۷۳۴(انظر: ۱۲۱۶۸)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ ہر ماکول اور مشروب کے بعد اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، تقریباً کھانے کے بعد والی تمام دعاؤں میں اللہ تعالی کی تعریف کا ذکر ہے۔