Blog
Books
Search Hadith

مومن کم پیتا ہے

۔

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک کافر مہمان کی میزبانی کی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حکم دیا کہ ایک بکری کا دودھ دوہاجائے، پس اس کا دودھ دوہا گیا، اس کافر نے اس کا دوہا ہوا سارا دودھ پی لیا پھر دوسری کا بھی پی گیا، پھر تیسری کا بھی پی گیا یہاں تک کہ سات بکریوں کا دودھ پی گیا، جب صبح ہوئی تو وہ مسلمان ہو گیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بکری کا دودھ دوہنے کا حکم دیا، تو اس نے ایک بکری کا دوہا ہوا دودھ پی لیا،پھر آپ نے دوسری کا دودھ دوہنے کا حکم دیا، پس وہ دوسری بکری کا دودھ پورا نہ پی سکا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مومن ایک انتڑی میں کھاتا ہے اور کافر سات انتڑیوں میں۔
Haidth Number: 7447
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۴۴۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۰۶۳(انظر: ۸۸۷۹)

Wazahat

فوائد:… مراد یہ ہے کہ کافر زیادہ کھاتا ہے اور مومن کم، اس کی وجہ یہ ہے کہ مومن عبادت کے اسباب میں مصروف بھی رہتا ہے اور اس کے وجود کو عبادت کی وجہ سے بھی غذا ملتی ہے، نیز وہ یہ بھی جانتا ہے کہ شریعت کا مقصود یہ ہے کہ کھانے پینے کے معاملے میں گزارہ کیا جائے اور شہوات اور چسقوں کے پیچھے نہ پڑھا جائے، ان امور کی وجہ سے اس کا تھوڑی مقدار والا کھانا بابرکت ثابت ہوتا ہے، جبکہ کافر ان تمام امور سے عاری اور غافل ہوتا ہے، اس کا سب کچھ دنیا ہے، سو وہ اس کی لذتوں میں کھویا ہوا ہوتا ہے۔