Blog
Books
Search Hadith

مشک سے منہ لگاکر پانی پینے کی ممانعت کا بیان

۔

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مشک کے منہ کو اوپر کی طرف سے موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینے سے منع فرمایا۔
Haidth Number: 7467
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۴۶۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۰۲۳(انظر: ۱۱۰۲۶)

Wazahat

فوائد:… سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: نَھٰی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یُشْرَبَ مِنْ فِی السِّقَائِ، لِأَنَّ ذٰلِکَ یُنْتِنُہُ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مشکیزے کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا، کیونکہ اس سے وہ بدبودار ہو جاتا ہے۔ (حاکم: ۴/۱۴۰، صحیحہ:۴۰۰)