Blog
Books
Search Hadith

نبیذ کی جائز اور حرام اقسام کا بیان نبیذ کی جائز اقسام کا بیان، نیز نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے نبیذ کیسے اور کس چیز سے نبیذ بنائی جاتی تھی

۔

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے مشک میں نبیذ بنایا کرتے تھے، ہم ایک مٹھی بھر منقّی یا کھجور مشک میں ڈال کر اس میں پانی ڈالتے، رات کو بناتے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صبح کو پی لیتے اور دن کو بناتے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رات کو پی لیتے تھے۔
Haidth Number: 7482
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۴۸۲) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۳۹۸، وأخرجہ بنحوہ مسلم: ۲۰۰۵ (انظر: ۲۴۱۹۸)

Wazahat

فوائد:… پانی میں کھجور بھگو کر رکھنا اور اس سے تیار ہونے والا مشروب پینا جائز ہے، اس کو نبیذ کہتے ہیں، لیکن جب ایسا مشروب جوش مارنے لگے یا اس سے خمیر اٹھنے لگے تو اس کا استعمال ناجائز ہو جاتا ہے، کیونکہ یہ شراب کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔