Blog
Books
Search Hadith

نبیذ کی جائز اور حرام اقسام کا بیان نبیذ کی جائز اقسام کا بیان، نیز نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے نبیذ کیسے اور کس چیز سے نبیذ بنائی جاتی تھی

۔

۔ صہیرہ بنت جیفر کہتی ہیں: ہم نے حج کیا، پھر ہم مدینہ واپس لوٹیں اورہم ام المؤمنین سیدہ صفیہ بنت حیی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس آئیں، ہم نے ان کے پاس کوفہ کی رہنے والی عورتوں موجود پائیں، انہوں نے ہم سے کہا: اگر چاہو تو تم سوال کرو، ہم سنتی ہیں اور اگر چاہو تو ہم سوال کرتی ہیں اور تم سنو، ہم نے کہا: تم سوال کرو ، انہوں نے میاں بیوی اور حیض کے متعلقہ کچھ امور دریافت کئے اور پھر انہوں نے مٹکے (اور گھڑے وغیرہ) میں بنائے جانے والے نبیذ کے بارے میں دریافت کیا،سیدہ صفیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: عراق والیو! تم نے مٹکے کے نبیذ کے بارے میں بہت زیادہ تکرار کیا ہے، اس میں تم پر کوئی حرج نہیں کہ کھجور پکا لو، پھر اسے ہاتھ سے مل دو اور صاف کرکے اسے مشک میں رکھ لو اور پھر اس کا تسمہ بند کر دو اور جب وہ خوشگوار ہو جائے تو اسے پی لو اور اپنے خاوند کو بھی پلائو۔
Haidth Number: 7487
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۴۸۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ صھیرۃ بنت جَیْفَر، دون قولہ: حرم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نبیذ الجر فصحیح لغیرہ، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۸/ ۱۲۷ (انظر: ۲۶۸۶۵)

Wazahat

فوائد:… اَلْجَرّ سے مراد وہ برتن ہے، جس کو مٹی اور پانی سے بنایا جائے۔