Blog
Books
Search Hadith

نبیذ کی ناجائز صورتوں اور مٹکے کی نبیذ کابیان

۔

۔ (دوسری سن) سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا ابو موسیٰ اشعری اورسیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو یمن کی جانب نمائندے بنا کر بھیجا اور انہیں حکم دیا کہ آسانی کرنا، تنگی نہ کرنا، خوش خبری دینا، نفرت نہ دلانا اور آپس میں اتفاق سے چلنا اختلاف نہ کرنا۔ سیدنا ابو موسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم ایسی سرزمین میں ہیں جس میں شہد سے شراب تیار کی جاتی ہے،جسے بتع کہتے ہیں اور ایک جو سے شراب تیار کی جاتی ہے، جسے مزر کہا جاتا ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
Haidth Number: 7493
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۴۹۳) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۱۲۴، ومسلم: ۱۷۳۳(انظر: ۱۹۷۴۲)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث میں نبیذ اور شراب کے بارے میں ایک جامع ضابطہ کی تعلیم دی گئی ہے کہ نبیذ اس وقت تک جائز ہے، جب تک وہ نشہ آور نہ بن جائے، جب اس میں نشہ پیدا ہو جائے گا تو وہ حرام ہو جائے گی۔