Blog
Books
Search Hadith

نبیذ کی ناجائز صورتوں اور مٹکے کی نبیذ کابیان

۔

۔ ابو عبد اللہ جسری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معقل بن یسار ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مشروب کے متعلق دریافت کیا،انہوں نے کہا: اس وقت کی بات ہے جب ہم مدینہ میں تھے، وہاں کھجوریں بہت زیادہ ہوتی تھیں، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمارے لیے وہ مشروب حرام قرار دیا تھا، جو کھجوروں سے تیار ہوتا تھا جسے فضیخ کہتے تھے، معقل کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے ان سے سوال کیا کہ میری بوڑھی ماں ہے، وہ بہت عمر رسیدہ ہے، وہ کھانا نہیں کھا سکتی، کیا ہم اسے نبیذ پلا سکتے ہیں؟ سیدنا معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسے منع کر دیا۔
Haidth Number: 7496
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۴۹۶) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۸/ ۱۸۳، والطبرانی: ۲۰/ ۵۰۴، والطیالسی: ۹۳۴ (انظر: ۲۰۲۹۹)

Wazahat

فوائد:… پہلے یہ بات گزر چکی ہے کہ نبیذ جائز ہے، ممکن ہے کہ یہ آدمی جس مشروب کو نبیذ کہہ رہا ہو، اس میں نشہ پیدا ہو جاتا ہو۔