Blog
Books
Search Hadith

موزے کی پشت پر مسح کرنے کا بیان

۔ (۷۵۱)۔ عَنْ عَبْدِخَیْرٍ قَالَ: رَأَیْتُ عَلِیًّا ؓ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ ظَہْرَ قَدَمَیْہِ وَقَالَ: لَولَا أَنِّیْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَغْسِلُ ظُہُوْرَ قَدَمَیْہِ لَظَنَنْتُ أَنَّ بُطُوْنَہُمَا أَحَقُّ بِالْغُسْلِ۔ (مسند أحمد: ۱۰۱۴)

عبد ِ خیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا علیؓ کو دیکھا کہ انھوں نے پاؤں کی پشت پر مسح کیا اور کہا: اگر میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو پاؤں کے ظاہری حصے پر مسح کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں یہی سمجھتا کہ پاؤں کا نیچے والا حصہ مسح کا زیادہ حقدار ہے۔
Haidth Number: 751
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۵۱) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ عبدالرزاق: ۵۷، والحمیدی: ۴۷، والنسائی فی الکبری : ۱۲۰۰، وانظر الحدیث السابق (انظر: ۱۰۱۴)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کے دوسرے طرق میں موزوں پر مسح کا ذکر ہے، اس لیے ہم نے اس حدیث میں غسل کے لفظ کے معانی مسح کرنے کے کیے ہیں۔ اِس مسح کا طریقہ یہ ہے ہاتھ گیلا کر کے پاؤں کے سامنے والے ظاہری حصے پر پھیر دیا جائے۔