Blog
Books
Search Hadith

ان برتنوں کابیان، جن میں نبیذ بنانے سے منع کیا گیا، لیکن پھر ان کی حرمت منسوخ ہو گئی

۔

۔ سیدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا اور کدو سے تیار شدہ برتن اورتار کول لگے برتن کے استعمال سے منع فرما دیا۔
Haidth Number: 7526
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۵۲۶) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۸/ ۱۱۶، والطحاوی فی شرح معانی الآثار : ۴/ ۲۲۷، والطبرانی فی الکبیر : ۶۷۵۸(انظر: ۲۰۱۸۶)

Wazahat

فوائد:… اس باب کی احادیث میں کچھ برتنوں کو استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے، یہ ممانعت شراب کی حرمت کے موقع پر عارضی طور پر تھی، بعد میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان برتنوں کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی، جیسا کہ درج ذیل باب کی احادیث سے معلوم ہو رہا ہے ۔