Blog
Books
Search Hadith

جرابوں اورجوتوں پر مسح کرنے کا بیان

۔ (۷۵۵)۔ (وَمِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَوْسِ بْنِ أَبِیْ أَوْسٍؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلٰی نَعْلَیْہِ۔ (مسند أحمد: ۱۶۲۶۸)

۔ (دوسری سند) سیدنا اوس بن ابو اوس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے وضو کیا اور جوتوں پر مسح کیا۔
Haidth Number: 755
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۵۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف شریک النخعی، ولانقطاعہ، یعلی بن عطاء لم یدرک اوس بن ابی اوس، بینھما والد یعلی، وھو مجھول، وانظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… جوتوں پر مسح کے جائز ہونے کی دو ہی صورتیں ہیں، ایک یہ کہ جوتوںکے ساتھ موزے یا جرابیں بھی پہنی ہوئی تھیں، یا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ باوضو ہونے کے باوجود یہ وضو کررہے تھے، جس میں پاؤں پر مسح کیا جاتا ہے، جیسا کہ چند ابواب پہلے اس مسئلہ کی وضاحت ہو چکی ہے۔