Blog
Books
Search Hadith

شراب اور اس کے پینے والے پر لعنت اور آخرت کی شراب سے اس کے محروم ہو جانے کا بیان، الا یہ کہ وہ توبہ کر لے

۔

۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تین آدمی جنت میں داخل نہیں ہو ں گے، ہمیشہ شراب نوشی کرنے والا، قطع رحمی کرنے والا اور جادو کی تصدیق کرنے والا اور جو ہمیشہ شراب نوشی کرتے ہوئے فوت ہو گا، اسے اللہ تعالی غوطہ نہر سے پلائیں گے۔ کسی نے کہا:غوطہ نہر کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ نہر بدکار عورتوں کی شرمگاہوں سے جاری ہو گی، ان کی شرمگاہوں کی بدبو سے دوزخی بھی اذیت میں ہوں گے۔
Haidth Number: 7559
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۵۵۹) تخریج: قولہ منہ: ثَلَاثَۃٌ لَا یَدْخُلُونَ الْجَنَّۃَ مُدْمِنُ خَمْرٍ وَقَاطِعُ رَحِمٍ وَمُصَدِّقٌ بِالسِّحْرِ حسن لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لضعف ابی حریز، أخرجہ ابن حبان: ۵۳۴۶، وابویعلی: ۷۲۴۸، والحاکم: ۴/ ۱۴۶(انظر: ۱۹۵۶۹)

Wazahat

فوائد:… کوئی آیات و احادیث میں شراب کی مذمت کی گئی ہے، شراب حرام ہے، بلکہ لعنت کا باعث جرم ہے، اس میں ملوث مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ توبہ تائب ہو کر اللہ تعالی کی طرف رجوع کریں۔