Blog
Books
Search Hadith

(بول و براز کے) راستوں سے خارج ہونے والی ہر چیز سے وضو ٹوٹ جانے کا بیان پیشاب اور پائخانہ سے وضو کرنا

۔ (۷۵۷)۔عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ: أَتَیْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ المُرَادِیَّ ؓ فَسَأَلْتُہُ عَنِ الْمَسْحِ عَلٰی الْخُفَّینِ فَقَالَ: کُنَّا نَکُوْنُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَیَأْمُرُنَا أَنْ لَا نَنْزِعَ خِفَافَنَا ثَلَاثَۃَ أَیَّامٍ اِلَّا مِن جَنَابَۃٍ وَلَکِنْ مِنْ غَائِطٍ وَبَوْلٍ وَنَوْمٍ، وَجَائَ أَعْرَابِیٌّ جَہْوَرِیُّ الصَّوْتِ فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ! الرَّجُلُ یُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَمَّا یَلْحَقْ بِہِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((الْمَرْئُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ۔)) (مسند أحمد: ۱۸۲۶۰)

زر بن حبیش کہتے ہیں: میں سیدنا صفوان بن عسال ؓ کے پاس گیا اور موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ساتھ ہوتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم سفر میں پائخانہ، پیشاب اور نیند کی وجہ سے تین دنوں تک موزوں نہ اتارا کریں، البتہ جنابت سے اتارنا پڑیں گے۔ اتنے میں ایک بلند آواز والا بدّو آیا اور اس نے کہا: اے محمد! ایک آدمی ، ایک قوم سے محبت تو رکھتا ہے، لیکن وہ ابھی تک اس کو ملا نہیں ہے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: آدمی ان کے ساتھ ہو گا، جن سے وہ محبت رکھتا ہے۔
Haidth Number: 757
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۵۷) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الترمذی: ۳۵۳۵، والنسائی: ۱/ ۹۸، وابن ماجہ: ۴۷۸(انظر: ۱۸۰۹۱)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ پائخانہ، پیشاب اور نیند کی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔