Blog
Books
Search Hadith

بندق اور اس جیسی چیزوں کو پھینکنے سے ممانعت کا بیان

۔

۔ سیدنا ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کنکریاں پھینکنے سے منع کیا ہے، ان کے ایک بھتیجے نے کنکری لی اور کہا اس سے اور اسے پھینکا، سیدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس سے کہا: میں تجھے دیکھ رہا ہوں کہ میں نے تجھے بتایا ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع کیا ہے اور تو کنکریاں پھینک رہا ہے، میں پختہ عزم سے کہتا ہوں کہ جب تک میری زندگی باقی ہے، میں تجھ سے کلام نہیں کروں گا۔
Haidth Number: 7595
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۵۹۵) تخریج: متن الحدیث صحیح،لکن من حدیث عبد اللہ بن مغفل، وھو فی الصحیحین، ولا یبعد ان یکون الوھم فیہ من حماد بن سلمۃ (انظر: ۲۰۴۶۳)

Wazahat

Not Available