Blog
Books
Search Hadith

بندق اور اس جیسی چیزوں کو پھینکنے سے ممانعت کا بیان

۔

۔ سیدنا عدی بن حاتم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بندق سے مارا ہوا شکار نہ کھاؤ، الا یہ کہ اس کو ذبح کر لو۔
Haidth Number: 7597
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۵۹۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ بین ابراہیم النخعی وعدی بن حاتم، أخرجہ عبد الرزاق: ۸۵۳۰(انظر: ۱۹۳۹۲)

Wazahat

فوائد:… ارشادِ باری تعالی ہے: {حُرِّمَتْ عَلَیْکُمُ الْمَیْتَۃُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَمَا اُھِلَّ لِغَیْرِ اللّٰہِ بِہٖ وَالْمُنْخَنِقَۃُ وَالْمَوْقُوْذَۃُ وَالْمُتَرَدِّیَۃُ وَالنَّطِیْحَۃُ}… تم پر حرام کیا گیا ہے مردار، خون، خنزیر کا گوشت، جس پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا گیا ہو، جو گلا گھٹنے سے مرا ہو، جو کسی ضرب سے مر گیا ہو، جو اونچی جگہ سے گر کر مرا ہو اور جو کسی کے سینگ مارنے سے مرا ہو۔ (سورۂ مائدہ: ۳)