Blog
Books
Search Hadith

ذبح پر بسم اللہ پڑھنے اور غیر اللہ کے لیے ذبح کرنے کابیان

۔

۔ ابو طفیل کہتے ہیں: ہم نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: ہمیں وہ چیز بتائو، جو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تم لوگوں کو راز داری سے بتائی ہو، انہوں نے کہا: ہمارے لے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کوئی چیز بطور راز داری کے بیان نہیں کی کہ جسے لوگوں سے چھپایا ہو، البتہ میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ تعالی نے اس پر لعنت کی، جو غیر اللہ کے لیے ذبح کرے گا، اللہ تعالی اس شخص پر لعنت کی، جوبدعتی کوجگہ دے گا، اللہ تعالی نے اس آدمی پر لعنت کی ، جو اپنے والدین پر لعنت کرے گا اور اللہ تعالی نے اس شخص پر لعنت کی، جو زمین کی علامات تبدیل کرے گا۔
Haidth Number: 7599
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۵۹۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۹۷۸(انظر: ۸۵۵ )

Wazahat

فوائد:… لعنت سے مراد اللہ تعالی کی پھٹکار، اس کی مار، اللہ تعالی کی خیر و رحمت سے دوری اور اس کے عتاب و غضب کی بد دعا کرنا ہے۔