Blog
Books
Search Hadith

پیٹ کی بیماریوں، اندرونی ورم اور بچوں کی حلق کی تکلیف کا عودِ ہندی کے ساتھ علاج کرنے کا بیان

۔

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اونٹوں کے پیشاب اور دودھ میں پیٹ کی بیماری کا علاج ہے۔
Haidth Number: 7685
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۶۸۵) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ الطبرانی: ۱۲۹۷۶(انظر: ۲۶۷۷)

Wazahat

فوائد:… پیٹ کو ایک بیماری لاحق ہوتی ہے جس سے معدہ کا نظام خراب ہوجاتا ہے اور کھانا ہضم نہیں ہوتا، اس کے لئے آپ نے علاج بیان فرمایا ہے کہ اونٹوں کے پیشاب اور اونٹنیوں کے دودھ ملا کر پلائیں تو ایسے مریض تندرست ہوجاتے ہیں، جیسا کہ عکل قبیلہ کے لوگ جب مدینہ منورہ آئے اور انھوں نے اس مقدس شہر کی آب و فضا کو موافق نہ پایا، جس کی وجہ سے ان کے پیٹ بڑھ گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے لیے یہ علاج تجویز کیا کہ وہ باہر اونٹوں والی جگہ میں چلے جائیں اور اونٹنیوں کا دودھ اور پیشاب پئیں، پس انھوں نے ایسے ہی کیا اور وہ صحت یاب ہو گئے، پھر یہ لوگ مرتد ہو گئے تھے، ان کی مزید تفصیل صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہے۔