Blog
Books
Search Hadith

پیٹ کی بیماریوں، اندرونی ورم اور بچوں کی حلق کی تکلیف کا عودِ ہندی کے ساتھ علاج کرنے کا بیان

۔

۔ سیدنا زید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صحابہ کو حکم دیا ہے وہ نمونیا بیماری کا علاج عود ہندی اور زیتون کے تیل کے ذریعہ کریں۔
Haidth Number: 7688
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۶۸۸) تخریج: التداوی بالعود الھندی منہ صحیح، ومیمون ابو عبد اللہ ضعیف، أخرجہ الترمذی: ۲۰۷۹، وابن ماجہ: ۳۴۶۷(انظر: ۱۹۲۸۹)

Wazahat

فوائد:… رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((کُلُوْا الزَّیْتَ وَادَّھِنُوْا بِہٖ، فَإِنَّہُ مِنْ شَجَرَۃٍ مُبَارَکَۃٍ۔))… زیتون کا تیل کھایا کرو اور اسی سے تیل لگایا کرو، کیونکہ وہ بابرکت درخت سے ہے۔ یہ حدیث سیدنا عمر، سیدنا ابو اسید، سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا عبد اللہ بن عباس سے روایت کی گئی ہے۔ ترمذی: ۱/۳۴۰، وابن ماجہ: ۳۳۱۹،صحیحہ: ۳۷۹)