Blog
Books
Search Hadith

پیٹ کی بیماریوں، اندرونی ورم اور بچوں کی حلق کی تکلیف کا عودِ ہندی کے ساتھ علاج کرنے کا بیان

۔

۔ سیدنا عکاشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بہن سیدہ ام قیس بنت محصن اسدیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتی ہیں کہ میں اپنے ایک بیٹے کو لائی جس کے حلق میں دوائی لگا کر زخمی کردیا گیا تھا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: انگلیاں مار کر بچوں کے حلق زخمی نہ کیا کرو ،یہ عود ہندی استعمال کیا کرو، اس میں سات بیماریوں کا علاج ہے، ان میں سے ایک بیماری نمونیا ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بچے کو پکڑ کر اسے گود میں بٹھا لیا، اس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر پیشاب کردیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پانی منگوایا اور اسے چھڑکا، بچہ ابھی کھانا کھانے کی عمر کو نہ پہنچا تھا۔امام زہری کہتے ہیں: یہی طریقہ رائج ہے کہ بچے کے پیشاب کرنے سے پانی چھڑکا جائے اور بچی کے پیشاب کرنے سے اسے دھویا جائے، حلق میں خرابی کے لئے ناک میں قطرے ڈالے جائیں اور نمونیا بیماری کے لئے منہ میں قطرے ڈالے جائیں۔
Haidth Number: 7690
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۶۹۰) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ عبد الرزاق: ۱۴۸۵، ۲۰۱۶۸، وابوعوانۃ: ۱/ ۲۰۳، والطبرانی فی الکبیر : ۲۵/ ۴۳۵(انظر: ۲۷۰۰۰)

Wazahat

Not Available