Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان جو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عرق نساء بیماری کے لیے تجویز کی

۔

۔ سیدنا معبد بن سیرین انصار کے ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں، وہ انصاری اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عرق النساء کی بیماری کا علاج یہ بتایا ہے کہ عربی مینڈھا لیا جائے، جو نہ تو بہت چھوٹا ہو اور نہ ہی بہت بڑا، اس کے سرین کا گوشت لیا جائے اور اسے پگھلا لیا جائے یعنی یخنی بنالی جائے اور اس کے تین حصے کرلئے جائیں، ہر روز ایک حصہ نہار منہ پی لیا جائے۔
Haidth Number: 7693
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۶۹۳) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۲۰۷۴۲)

Wazahat

فوائد:… عرق النساء ایک رگ ہے، جو کولہو سے نکل کر ران میں جاتی ہے اس میں خرابی آنے کی وجہ سے درد ہوتا ہے، جو بہت ہی بے چین کرتا ہے، اس کا علاج کبھی تو اسہال کے ذریعہ یعنی دست آور چیز کھلا کر کیا جاتا ہے، لیکن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کا طریقہ علاج یہ بیان فرمایا ہے کہ دیہاتی اور جنگلی مینڈھا لیا جائے کیونکہ پہاڑوں اور صحرائوں میں چرنے کی وجہ سے اس کا گوشت علاج کے لئے مفید ہوتا ہے اور اس میں چربی اور فضولیات کم ہوتی ہیں اور جڑی بوٹیوں کی اس میں تاثیر ہوتی ہے۔