Blog
Books
Search Hadith

زخموں اور جسم پر نکل آنے والے دانوں کے علاج کا بیان

۔

۔ صحابی رسول سیدنا ایاس بن بکیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیٹی مریم، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی کسی زوجہ محترمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے بیان کرتی ہے، وہ کہتی ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا ذریرہ خوشبو ہے۔ میں نے کہا: جی ہاں، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ منگوائی اور اسے پائوں کی انگلیوں کے درمیان نکلنے والے چھالے پر لگا کر یہ دعا پڑھی: اَللّٰھُمَّ مُطْفِیئَ الْکَبِیرِ وَمُکَبِّرَ الصَّغِیرِ أَطْفِہَا عَنِّی (اے اللہ! بڑے کو بجھانے والے اور چھوٹے کو بڑا کرنے والے، اسے بجھا دے۔) پس وہ چھالہ وہیں بجھ گیا۔
Haidth Number: 7696
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۶۹۶) تخریج: رواتہ من احمد الی منتھاہ من رواۃ الصحیحین الا مریم بنت ایاس بن البکیر، وقد اختلف فی صحبتھا، وأبوھا وأعمامھا من کبار الصحابۃ، ولأخیھا محمدٍ رؤیۃ، أخرجہ الحاکم: ۴/ ۲۰۷، والنسائی فی عمل الیوم واللیلۃ : ۱۰۳۱(انظر: ۲۳۱۴۱)

Wazahat

فوائد:… ذریرہ: یہ ایک خوشبو دار پاؤڈر ہوتا ہے، جو کئی چیزوں کا مرکب ہوتا ہے، اس کو زخموں پر بھی چھڑکا جاتا ہے۔