Blog
Books
Search Hadith

سنابوٹی اور گائے کے دودھ سے علاج کا بیان

۔

۔ سیدہ اسماء بنت عمیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ مجھ سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم کس چیز کے ساتھ جلاب لیتی ہو؟ میں نے کہا: شبرم بوٹی کے ساتھ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ تو گرم اور زیادہ جلاب آور ہے۔ پھر میں نے سنابوٹی کے ساتھ جلاب لیا،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: اگرکوئی چیز موت سے شفاء دے سکتی ہوتی تو وہ یہی سنامکی ہوتی۔
Haidth Number: 7697
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۶۹۷) تخریج: اسنادہ ضعیف، عبد الحمید بن جعفر مختلف فیہ، وقد اضطرب فی ھذا الحدیث ایضا، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۴۶۱، والترمذی: ۲۰۸۱(انظر: ۲۷۰۸۰)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو ابی بن ام حرام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے سنا: ((عَلَیْکُمْ بِالسَّنَّا وَالسَّنُّوْتِ، فَاِنَّ فِیْھِمَا شِفَائً مِّنْ کُلِّ دَائٍ اِلاَّالسَّامَ ۔)) قِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَمَا السَّامُ ؟قَالَ: ((الْمَوْتُ۔)) … تم سَنا اور شہد کا استعمال لازمی طور پر کیا کرو، کیونکہ اس میں سَام کے علاوہ ہر بیماری کی شفا ہے۔ کہا گیا کہ سَام کا کیامعنی ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: موت۔ (ابن ماجہ: ۳۴۵۷، صحیحہ:۱۷۹۸)