Blog
Books
Search Hadith

پھنسی کا دم کرنے کا بیان

۔

۔ سیدہ شفاء بنت عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میں سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس تھی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے شفائ! حفصہ کو پھوڑے پھنسی کا دم بھی سکھا دو، جس طرح تم نے ان کو کتابت کی تعلیم دی تھی۔
Haidth Number: 7714
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۷۱۴) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ ابوداود: ۳۸۸۷ (انظر: ۲۷۰۹۵)

Wazahat

فوائد:… یہ شفاء قریشی خاتون تھی، ان کا نام لیلیٰ تھا، لیکن شفاء نام سے مشہور ہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے ہاں دوپہر کے وقت آرام بھی کیا کرتے تھے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ان کی رائے کو بہت ترجیح دیا کرتے تھے، یہ بڑی دانا عورت تھیں۔