Blog
Books
Search Hadith

دم کے الفاظ کا بیان

۔

۔ عبدالرحمن بن سائب، جو کہ سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے بھتیجے تھے، بیان کرتے ہیں کہ سیدنا میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے کہا: اے بھتیجے! کیا میں تجھے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دم کروں؟انھوں نے کہا: جی ضرور کریں، سیدہ نے اس طرح دم کیا: بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیکَ وَاللّٰہُ یَشْفِیکَ مِنْ کُلِّ دَائٍ فِیکَ أَذْہِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِی لَا شَافِیَ إِلَّا أَنْتَ۔ (اللہ تعالی کے نام کے ساتھ تجھے دم کرتی ہیں، ہر اس بیماری سے، جو تیرے اندر ہے، اے لوگوں کے ربّ! تو بیماری کو دور کر دے اور تو شفا دے، تو ہی شافی ہے، بس کوئی شافی نہیں ہے، مگر تو ہی۔)
Haidth Number: 7719
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۷۱۹) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ النسائی فی الکبری : ۱۰۸۶۰، وابن حبان: ۶۰۹۵، والطبرانی فی الکبیر : ۲۳/ ۱۰۶۱، وفی الاوسط : ۳۳۱۸ (انظر: ۲۶۸۲۱)

Wazahat

Not Available