Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی نیند ناقضِ وضو نہیں تھی، اگرچہ وہ لیٹ کر ہوتی

۔ (۷۷۶)۔عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنْ حُمَیْدٍ وَأَیُّوبَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَامَ حَتّٰی سُمِعَ لَہُ غَطِیْطٌ فَقَامَ فَصَلّٰی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ، فَقَالَ عِکْرِمَۃُ: کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَحْفُوظًا۔ (مسند أحمد: ۲۱۹۴)

سیدنا ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اس طرح سو جاتے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی خرّاٹوں کی آواز آنے لگتی، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔ عکرمہ نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی تو حفاظت کی گئی تھی۔
Haidth Number: 776
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۷۶) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ البیھقی: ۱/ ۱۲۱، وحدیث ابن عباس روی فی المسند بالفاظ مختلفۃ ومطولۃ ومختصرۃ و منھا ما رواہ الشیخان (انظر: ۲۱۹۴)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی نیند آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے لیے ناقضِ وضو نہیں تھی، کیونکہ نیند کے دوران آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا دل بیدار رہتا تھا۔