Blog
Books
Search Hadith

نیک فال اور نیک شگون کا بیان

۔

۔ سیدنا ابو بردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس آیا اور کہا: اے اماں! مجھے وہ حدیث بتائو جو تم نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہے، انھوں نے کہا:رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پرندہ تقدیر الٰہی کے مطابق اڑتا ہے۔ اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اچھی فال لینا پسند تھی۔
Haidth Number: 7788
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۷۸۸) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ البزار: ۲۱۶۱، وابن حبان: ۵۸۲۴ (انظر: ۲۵۹۸۲)

Wazahat

فوائد:… اچھی فال سے انسان کا حوصلہ بلند ہو جاتا ہے اور وہ اپنے اقدام پر مطمئن ہو جاتاہے، حدیث نمبر (۷۷۷۳) کے فوائد میں اچھی فال کی وضاحت کی جا چکی ہے۔