Blog
Books
Search Hadith

خوابوں کی تعبیر کا بیان

۔

۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں ریشم کا ٹکڑا ہے، جنت میں جس جگہ کی طرف اشارہ کرتا ہوں، وہ مجھے اڑا کر لے جاتا ہے، جب سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے یہ خواب بیان کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (اس خواب کی تعبیر یہ ہوئی کہ) تمہارا بھائی عبداللہ نیک آدمی ہے۔
Haidth Number: 7831
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۸۳۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۱۵۶، ۷۰۱۵، ومسلم: ۲۴۷۸ (انظر: ۴۴۹۴)

Wazahat

فوائد:… ۱۵ فروری ۲۰۱۴ ؁ء کو میری اہلیہ محترمہ ام میمون وفات پا گئی تھیں، ان کی سہیلیوں نے ان کے بارے میں بڑے اچھے اچھے خواب دیکھے، میرے محترم والد نے رات ایک بجے ان کے بارے میں یہ خواب دیکھا کہ وہ ایسی گھوڑی پر سوار ہو کر گھر آئی ہیں، جو اڑ کر ہمارے گھر آئی ہے اورانھوں نے بہت اچھا اور خوبصورت لباس زیب ِ تن کیا ہوا تھا، آتے ہی والدہ محترمہ سے محو کلام ہو گئیں، ابو جی ملاقات کرنے کے لیے اٹھے، اتنے میں آنکھ کھل گئی، ابو جی نے اسی وقت ہماری والدہ کو بیدار کر کے یہ خواب سنا کر خوش کیا اور نماز فجر ادا کرنے کے بعد فوراً میرے سسر کے گھر گئے اور ان کو یہ خواب سنایا۔