Blog
Books
Search Hadith

لہو و لعب کی جائز صورتوں کے ابواب خاوند کا اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنا

۔

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ حبشہ کے لوگ عید کے دن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی موجودگی میں ہتھیاروں سے کھیل رہے تھے، میں بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کندھوں کے اوپر سے کھیل کی طرف دیکھ رہی تھی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے کندھے میرے لئے جھکا دئیے تھے، پس میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کندھوں پر سے ان کے کھیل کو دیکھتی رہی حتیٰ کہ میں خود اپنی مرضی کے مطابق پیچھے ہٹی۔
Haidth Number: 7874
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۸۷۴) تخریج: أخرجہ البخاری:۵۱۹۰، ومسلم: ۸۹۲(انظر: ۲۴۲۹۶)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی بیویوں کا دل بہلانے کی کوشش کرتے تھے، یہ بیوی کے ساتھ حسن معاشرت اور حسن سلوک کے ساتھ پیش آنے کا ایک طریقہ ہے، اس موضوع سے متعلقہ روایات کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۷۱۲۵) کا باب۔