Blog
Books
Search Hadith

شرمگاہ کو چھونے سے وضو کا نہ ٹوٹنا، اس رائے کا بیان

۔ (۷۸۹)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَالِثٍ)۔عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَیَتَوَضَّأُ أَحَدُنَا اِذَا مَسَّ ذَکَرَہُ فِی الصَّلَاۃِ؟ قَالَ: ((ہَلْ ہُوَ اِلَّا مِنْکَ، أَوْ بَضْعَۃٌ مِنْکَ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۴۰۴)

۔ (تیسری سند) سیدنا طلقؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر ہم میں سے کوئی آدمی نماز میں اپنی شرمگاہ کو چھو لیتا ہے تو کیا وہ وضو کرے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: یہ تمہارے جسم کا ایک ٹکڑا ہی ہے، (اس سے وضو کرنے کی کیا ضرورت ہے)۔
Haidth Number: 789
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۸۹) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… یہ حدیث سیدنا طلق کے حوالے سے مشہور ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ شرمگاہ کو چھونے سے وضو متاثر نہیں ہوتا۔ مذکورہ بالا تین احادیث کے مضمون میں بظاہر تعارض نظر آ رہا ہے اور وہ اس طرح کہ بعض احادیث میں شرمگاہ کو ہاتھ لگنے سے وضو کے ٹوٹ جانے کا ذکر ہے، جبکہ بعض کا تقاضا یہ ہے کہ اس سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے،ان روایات کی بنیاد پر سلف و خلف میں اختلاف واقع ہوا ہے کہ آیا شرمگاہ کو چھونا ناقض وضو ہے یا نہیں۔ راجح یہی معلوم ہوتا ہے کہ وضو ٹوٹ جاتا ہے، بشرطیکہ چھونے کی صورت یہ ہو کہ ہاتھ اور شرمگاہ میں کوئی پردہ حائل نہ ہو، جیسا کہ سیدنا بسرہ اور سیدنا ابوہریرہؓ کی روایات کے الفاظ سے معلوم ہو رہا ہے۔ لیکن سیدنا طلق کی روایت کا کیا جائے گا؟ محدثین نے جمع و تطبیق کے جتنے طریقے مقرر کیے ہیں، ان سب کی روشنی میں سیدنا بسرہ کی روایت پر عمل کیا جائے گا، مثال کے طور پر: (۱)سیدنا طلق کی روایت کا تعلق اس صورت سے ہے، جب ہاتھ اور شرمگاہ کے درمیان پردہ حائل ہو، یہی تطبیق مناسب نظر آ رہی ہے، اس طرح سے دونوں روایات پر عمل کرنا ممکن ہو جائے گا۔ (۲)اگر اسانید کو دیکھا تو سیدنا بسرہ کی روایت راجح قرار پاتی ہے۔ (۳)اگر احتیاط کے معاملے کو سامنے رکھا جائے تو سیدہ بسرہؓ کی روایت پر عمل کرنا چاہیے، جس میں شرمگاہ کو چھونے کو ناقضِ وضو قرار دیا گیا ہے۔ (۴) اگر اباحت اور حظر میں تعارض پیدا ہو جائے تو حظر کو مقدم کیا جاتا ہے، سیدہ بسرہؓکی حدیث کا تعلق حظر سے ہے۔ (۵)اگر متعارض امور میں سے ایک کا تعلق براء تِ اصلیہ سے ہو تو اسے منسوخ سمجھا جائے گا، اس اعتبار سے بھی سیدنا طلق ؓکی حدیث منسوخ اور سیدہ بسرہؓ کی حدیث ناسخ اور قابل عمل قرار پاتی ہے۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ سیدنا بسرہ ؓ کی حدیث پر عمل کرتے ہوئے شرمگاہ کے چھونے کوناقضِ وضو سمجھا جائے گا، واللہ اعلم۔