Blog
Books
Search Hadith

جوا اور نرد (چوسر) جیسے کھیل کھیلنے کی حرمت کا بیان

۔

۔ عبدالرحمن خطمی اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی نرد شیر کھیل کھیل کر نماز پڑھنے کے لیے جاتا ہے، اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو پیپ اور خنزیر کے خون کے ساتھ وضو کر کے نماز پڑھتا ہے۔
Haidth Number: 7892
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۸۹۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، موسی بن عبد الرحمن الخطمی مجھول واختلف علیہ فی اسنادہ، أخرجہ ابویعلی: ۱۱۰۴، والبیھقی: ۱۰/ ۲۱۵، والطبرانی: ۲۲/ ۷۴۸ (انظر: ۲۳۱۳۸)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث میں نرد شیر (چوسر) کے کھیل سے منع کیا گیا ہے، جبکہ اس باب کی احادیث کا مقصود یہ نہیں ہے کہ اس باب میں صرف یہ کھیل منع ہے، کھیل کے ناموں اور طریقوں میں بڑا فرق اور اختلاف پایا جاتا ہے، اس لیے ہم شرعی مزاج اور مقصود کو دیکھ کر ہر کھیل کے جواز یا عدم جواز کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔