Blog
Books
Search Hadith

صاف ستھرا رہنے کا، اچھے لباس کے ذریعے اللہ تعالی کی نعمت کا اظہار کرنے کا اور مستحب ملبوسات کا بیان

۔

۔ سیدنا ابو رجاء عطاردی کہتے ہیں ہمارے سامنے سیدنا عمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آئے اور انہوں نے اون اور ریشم سے بنی چادر زیب ِ تن کر رکھی تھی، ہم نے اس سے پہلے اور اس کے بعد ایسی چادر نہیں دیکھی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو دیکھ کر فرمایا: جس کو اللہ تعالی نے نعمتیں عطا کر رکھی ہوں، تو وہ اللہ یہ بھی پسند کرتا ہے کہ اپنی مخلوق پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے۔
Haidth Number: 7901
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۰۱) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطبرانی: ۱۸/ ۲۱۸، والبیھقی: ۳/ ۲۷۱ (انظر: ۱۹۹۳۴)

Wazahat

فوائد:… ممکن ہے کہ اس چادر میں ریشم کی اتنی معمولی مقدار ہو، جتنی کی شرعاً جائز ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ریشم کی حرمت سے پہلے کا واقعہ ہو۔