Blog
Books
Search Hadith

پگڑی، شلوار اور دھاری دار پوشاکیں پہننے کا بیان

۔

۔ سیدنا سوید بن قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اور سیدنا مخرمہ عبدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہجر سے کپڑا لائے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم سے شلوار کا سودا کیا، جبکہ ہمارے پاس اجرت لے کر وزن کرنے والے بھی بیٹھے ہوئے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وزن کرنے والے سے فرمایا: اس کا وزن کرو اور ترازو کا یہ والا پلڑا جھکاؤ۔
Haidth Number: 7921
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۲۱) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۳۳۳۶، وابن ماجہ: ۲۲۲۰، ۳۵۷۹، والترمذی: ۱۳۰۵، والنسائی: ۷/ ۲۸۴ (انظر: ۱۹۰۹۸)

Wazahat

فوائد:… آخری جملے کا مطلب یہ ہے کہ بائع کو چاہیے کہ جب وہ کوئی چیز بیچے تو جس مقدار کا سودا ہوا ہو، اپنی رضامندی سے اس مقدار میں کچھ مقدار کا اضافہ کر دے، اس سے برکت ہو گی، ان شاء اللہ۔