Blog
Books
Search Hadith

پگڑی، شلوار اور دھاری دار پوشاکیں پہننے کا بیان

۔

۔ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے حج تمتع یعنی حج کے ساتھ عمرہ کرنے سے منع کرنے کا ارادہ کیا، لیکن سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے کہا: یہ آپ کا حق نہیں ہے، کیونکہ ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ حج تمتع کیا ہے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم کو منع نہیں کیا، پس سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے منع کرنے کے ارادے کو ترک کر دیا، پھر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ارادہ کیا کہ وہ دھاری دار پوشاکوں سے منع کر دیں، لیکن ان کو پیشاب سے رنگا جاتا تھا، لیکن سیدنا ابی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے کہا: اس کا آپ کو اختیار نہیں ہے ، کیونکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایسا لباس زیب ِ تن کیا ہے اور ہم نے بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد ِ مبارک میں پہنا ہے۔
Haidth Number: 7923
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۲۳) تخریج: رجالہ ثقات رجال الشیخین، لکن الحسن البصری لم یلق عمر ولا أُبیا، لکن قد صح نھی عمر عن متعۃ الحج، وأما شطرہ الثانی فقد جاء من طرق عن عمر، وھی وان کانت منقطعۃ لکن بمجموعھا تدل علی ان لھا اصلا عن عمر (انظر: ۲۱۲۸۳)

Wazahat

فوائد:… اگر پیشاب سے رنگنے کی بات درست ہو تو اس سے کپڑے کا نجس ہونا لازم نہیں آتا، کیونکہ رنگے کے بعد جب اس کو دھویا جائے گا تو وہ پاک ہو جائے گا، ایسا پیشاب کپڑے کے ساتھ تو نہیں لگا رہتا۔