Blog
Books
Search Hadith

نیا کپڑا پہننے والے کی دعا کا بیان

۔

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب نیا لباس پہنتے تو اس کا نام لیتے کہ وہ قمیص ہے یا پگڑی اورپھر یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہٖ اَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَا صُنِعَ لَہُ، وَاَعَوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ۔ (اے اللہ! ساری تعریف تیرے لئے ہے‘ تو نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا‘ (اب) میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس چیز کیلئے یہ بنایا گیا اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں‘ اور اس کی برائی اور جس چیز کیلئے یہ بنایا گیا اس کی برائی سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ )
Haidth Number: 7927
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۲۷) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابوداود: ۴۰۲۰، والترمذی: ۱۷۶۷(انظر: ۱۱۴۶۹)

Wazahat

فوائد:… کسی انداز میں اس لباس کانام لیا جا سکتا ہے، مثلا: ھٰذَا قَمِیْصٌ، ھٰذِہٖ عَمَامَۃٌ، ھٰذَا رِدَائٌ، رَزَقَنِیَ اللّٰہُ قَمِیْصًا، اَعْطَانِیَ اللّٰہُ ھٰذِہِ الْعَمَامَۃَ، یا اس قسم کا کوئی جملہ۔