Blog
Books
Search Hadith

سیاہ، سبز، زعفرانی اور رنگین ملبوسات کا بیان

۔

۔ سیدنا ابو رمثہ تیمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے باپ کے ساتھ تھا اور میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا، جب ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملاقات کی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے اور آپ کے اوپر دو سبز چادریں تھیں۔
Haidth Number: 7929
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۲۹) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۲/ ۷۲۱(انظر: ۱۷۴۹۴)

Wazahat

فوائد:… ان دو احادیث سے معلوم ہوا کہ کالے اور سبز رنگ کا لباس پہننا درست ہے۔