Blog
Books
Search Hadith

سیاہ، سبز، زعفرانی اور رنگین ملبوسات کا بیان

۔

۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنے لباس کو زعفران کے ساتھ رنگتے اور زعفران بطور تیل بھی ملتے تھے، جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے کپڑے زعفران کے ساتھ کیوں رنگتے ہیں اور زعفران کو بطور تیل کیوں استعمال کرتے ہیں تو انہوں نے کہا: اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تمام رنگوں میں سب سے پیارا رنگ زعفران تھا، جسے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے کپڑوں پر لگاتے تھے اور بطورِ تیل بھی استعمال کرتے تھے۔
Haidth Number: 7932
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۳۲) تخریج: صحیح، أخرجہ بنحوہ ابوداود: ۴۰۶۴، والنسائی: ۸/ ۱۴۰ (انظر: ۵۷۱۷)

Wazahat

فوائد:… بطورِ تیل لگانے سے مراد یہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے ذریعے بالوں کو رنگتے تھے، ابوداود کی روایت میںوضاحت ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم داڑھی مبارک رنگتے تھے۔