Blog
Books
Search Hadith

سونے، چاندی اور ریشم اور ان کے استعمال کی جائز اور ناجائز صورتوں کا بیان ممنوعہ امور سے متعلقہ جامع احادیث کا بیان

۔

۔ ابو مجیب کہتے ہیں کہ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ملے، سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنی تلواور کی مٹھی چاندی سے بنا رکھی تھی، سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے انہیں روکا اور کہا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو انسان بھی چاندی یا سونا چھوڑ کر جائے گا تو اس کو اس کے ساتھ داغا جائے گا۔
Haidth Number: 7944
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۴۴) تخریج: المرفوع منہ صحیح بالشاھد، وھذا اسناد ضعیف لجھالۃ فلان بن عبد الواحد الثقفی، ولجھالۃ ابی مجیب (انظر: ۲۱۴۸۰)

Wazahat

فوائد:… سونے اور چاندی کا کاروبار کرنا، ان کو اپنے پاس رکھنا، عورت کا دونوں کا زیور پہننا اور مرد کے لیے چاندی کا استعمال کرنا، یہ سب امور جائز اور حلال ہیں، اس حدیث میں دراصل دنیوی زینت و آرائش سے نفرت دلائی جا رہی ہے، کیونکہ زیادہ تر دنیوی مال و دولت خرابی کا ہی باعث بنتا ہے ۔