Blog
Books
Search Hadith

سونے، چاندی اور ریشم اور ان کے استعمال کی جائز اور ناجائز صورتوں کا بیان ممنوعہ امور سے متعلقہ جامع احادیث کا بیان

۔

۔ سیدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں سونے کی انگوٹھیاں، چاندی کے برتن، حریر، دیباج اور استبرق، سرخ رنگ کے ریشمی گدیلوں اور قسی سے منع فرمایا ہے۔
Haidth Number: 7952
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۵۲) تخریج: أخرجہ بتمامہ ومختصرا البخاری: ۵۸۳۸، ۵۸۴۹، ۶۶۵۴، ومسلم: ۲۰۶۶(انظر: ۱۸۶۴۴)

Wazahat

فوائد:… باریک ریشم کو سندس، موٹے اور کھردرے ریشم کو استبرق کہتے ہیں، جب ریشم میں سونے کی تاریں بنی جائیں، تب بھی اسے استبرق کہتے ہیں، مقصد یہ ہے کہ ہر قسم کا ریشم مردوں پر حرام ہے، باریک ہو یا موٹا، نرم ہو یا سخت۔