Blog
Books
Search Hadith

سونے، چاندی اور ریشم اور ان کے استعمال کی جائز اور ناجائز صورتوں کا بیان ممنوعہ امور سے متعلقہ جامع احادیث کا بیان

۔

۔ سیدنا علی بن ابو طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے منع فرمایا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی، پہننے، ریشمی لباس اور معصفر لباس سے اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایاہے۔ پھر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ریشمی دھاری دار ایک پوشاک مجھے دی، جب میں اسے پہن کرنکلا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے علی! میں نے تمہیں یہ پہننے کے لئے تو نہیں دی، میں سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آیا اور چادر کے دو ٹکڑے کر دئیے، سیدہ فاطمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے ابن ابی طالب! آپ نے یہ کیا کیا؟ میں نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یہ پہننے سے منع فرمایا ہے، تم پہن لو اور دیگر عورتوں کو پہنا دو۔
Haidth Number: 7953
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۵۳) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابویعلی: ۳۲۹، وابوعوانۃ: ۲/ ۱۷۴، وأخرجہ مختصرا مسلم: ۴۸۰(انظر: ۷۱۰)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں ایک اہم نقطہ بیان کیا گیا ہے کہ جو چیز معاشرے کے بعض افراد کے لیے جائز ہو یا جس چیز میں مفید پہلو بھی موجود ہو، وہ ایک دوسرے کو تحفہ بھی دی جا سکتی ہے اور اس کا کاروبار بھی کیا جا سکتا ہے۔