Blog
Books
Search Hadith

سونے اور چاندی کے برتنوں کا مردو زن پر حرام ہونے کا بیان

۔

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چاندی کے برتن میں پینے والے کے بارے میں فرمایا: گویا کہ وہ اپنے پیٹ میں دوزخ کی آگ کے گھونٹ بھرتا ہے۔
Haidth Number: 7960
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۶۰) تخریج: صحیح من حدیث ام سلمۃ، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۴۱۵(انظر: ۲۴۶۶۲)

Wazahat

فوائد:… سونے کے زیورات عورت کے لیے جائز ہیں، لیکن جہاں تک سونے اور چاندی کے برتنوں کی حرمت کا تعلق ہے تو اس میں خواتین و حضرات کا معاملہ یکساں ہے، یہ برتن مردوں کے لیے بھی حرام ہیں اور عورتوں کے لیے بھی۔