Blog
Books
Search Hadith

سونے کی انگوٹھی اور اس قسم کے دوسرے زیورات کے ابواب سونے کی انگوٹھی کا بیان

۔

۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انگوٹھی بنوا کر پہنی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس نے تو آج مجھے تم سے مشغول کر دیا ہے، میں کبھی اسے دیکھتا رہا ہوں اور کبھی تمہیں دیکھتا رہا ہوں۔ پھر وہ انگوٹھی پھینک دی۔
Haidth Number: 7967
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۶۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ النسائی: ۸/ ۱۹۴(انظر: ۲۹۶۰)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کے بارے میں ہم صرف مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کی بحث کا خلاصہ لکھتے ہیں: اس حدیث میں جس انگوٹھی کا ذکر ہے، اس سے مراد مہر والی انگوٹھی نہیں ہے، بلکہ اس سے پہلے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے زینت کے لیے انگوٹھی بنوائی تھی، لیکن جب دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صحابہ کی طرف توجہ نہیں کر پا رہے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حرمت کی وجہ سے نہیں، بلکہ کراہت کی بنا پر اس کو پھینک دیا، بعد میں مہر والی انگوٹھی کا مسئلہ پیش آیا۔ (التعلیقات السلفیہ علی سنن النسائی: ۲/ ۲۹۰)