Blog
Books
Search Hadith

اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کرنے کا بیان

۔ (۷۹۸)۔عَنْ أُسَیْدِ بْنِ حُضَیْرٍؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ أَلْبَانِ الْاِبِلِ، قَالَ: (تَوَضَّئُوْا مِنْ أَلْبَانِہَا۔)) وَسُئِلَ عَنْ أَلْبَانِ الْغَنَمِ، فَقَالَ: ((لَا تَوَضَّئُوْا مِنْ أَلْبَانِہَا۔)) (مسند أحمد: ۱۹۳۰۷)

سیدنا اسید بن حضیرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے اونٹوں کے دودھ سے (وضو کرنے کے) بارے میں سوال کیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ان کے دودھ سے وضو کیا کرو۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے بکریوں کے دودھ کے بارے میں سوال کیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ان کے دودھ سے وضو نہ کیا کرو۔
Haidth Number: 798
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف حجاج بن ارطاۃ، وقد اختلف علیہ فیہ، وعبد الرحمن ابن ابی لیلی لم یسمع من اسید بن حضیر۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۴۹۶ (انظر: ۱۹۰۹۷)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے ثابت ہوا کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کرنا ہو گا۔