Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی انگوٹھی اور اس کا چاندی کے ہونے کا بیان آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے نقش کے بارے میں تنبیہ

۔

۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاتھ میں ایک دن چاندی کی انگوٹھی دیکھی، لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنوا لیں اور پہن لیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی انگوٹھی اتار کر پھینک دی، لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
Haidth Number: 7983
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۸۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۰۹۳ (انظر: ۱۳۱۴۱)

Wazahat

فوائد:… قاضی عیاض نے کہا: تمام محدثین کا اتفاق ہے کہ اس حدیث میں ابن شہاب راوی کو وہم ہوا اور اس نے سونے کی انگوٹھی کی جگہ پر چاندی کی انگوٹھی کاذکر کر دیا، سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی روایات سے معروف بات یہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سونے کی انگوٹھی پھینک کر چاندی کی انگوٹھی بنوا لی تھی۔