Blog
Books
Search Hadith

انگوٹھی کا نقش بنوانے، اس کو دائیں ہاتھ میں پہننے اور اس کو درمیانی انگلی میں پہننے کی کراہت کا بیان

۔

۔ حماد بن سلمہ کہتے ہیں: میں نے ابن ابی رافع کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی ہوئی تھی، جب میں نے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا تھا کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے اور سیدنا عبداللہ بن جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے۔
Haidth Number: 7987
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۷۹۸۷) تخریج: صحیح، أخرجہ الترمذی: ۱۷۴۴، وابن ماجہ: ۳۶۴۷ (انظر: ۱۷۴۶)

Wazahat

فوائد:… بعض روایات میں بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کا بھی ذکر ہے، اس لیے بائیں ہاتھ میں بھی پہننا درست ہے، مگر ترجیح دائیں ہاتھ کو ہے، کیونکہ یہ اکثر روایات میں ہے اور زینت کے مناسب بھی دایاں ہاتھ ہے۔