Blog
Books
Search Hadith

سونے اور ریشم کی عام حرمت کا بیان

۔

۔ سیدنا ضمرہ بن ثعلبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا میرے اوپر یمن کے دو جوڑے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ضمرہ! کیا تمہاری رائے یہ ہے کہ یہ دو جوڑے تمہیں جنت میں داخل کریں گے؟ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ میرے لئے استغفار کریں تو میں بیٹھنے سے پہلے انہیں اتار دیتا ہوں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ضمرہ بن ثعلبہ کو بخش دے۔ پس وہ جلدی جلدی گئے اور ان دونوں کو اتار دیا۔
Haidth Number: 8025
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۰۲۵) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف بقیۃ بن الولید، فانہ کان یدلس عن الضعفاء ویدلس تدلیس التسویۃ، أخرجہ البزار: ۲۴۷۰، والطبرانی فی الکبیر : ۸۱۵۸ (انظر: ۱۸۹۷۹)

Wazahat

فوائد:… ظاہر یہی ہے کہ یہ دو جوڑے ریشمی تھے۔